اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کے بعد منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

برینٹ کروڈ کے سودے 10 سینٹ یا 0.11 فیصد کمی کے ساتھ 88.30 ڈالر فی بیرل جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 13 سینٹ یا 0.16 فیصد کم ہوکر 82.50 ڈالر فی بیرل پرآگیا۔

پیر کو دونوں بینچ مارکس کے اگلے مہینے کے معاہدے میں 1فیصد سے زائد خسارہ ہوا ہے ۔

آئی جی میں مارکیٹ اسٹریٹجمنٹ ییپ جن رونگ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات نے مارکیٹ کے شرکاء کو تیل کی قیمتوں میں جیو پولیٹیکل رسک پریمیم کو مزید کم کرنے کی طرف راغب کیا ہے جبکہ ایف ای ڈی کی آئندہ میٹنگ کچھ قریبی مدت کے تحفظات کو بھی آگے بڑھاتی ہے۔

قیمتوں کو زیادہ دیر تک بلند سطح پر رکھنے سے امریکی ڈالر میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ تیل کی طلب کے نقطہ نظر کو بھی کچھ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

حماس کے مذاکرات کار قطری اور مصری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کے بعد گروپ کی قیادت سے مشاورت کے لیے پیر کو دیر گئے قاہرہ سے روانہ ہوئے جو کہ اسرائیل کی جانب سے ہفتے کے آخر میں پیش کی گئی مرحلہ وار جنگ بندی کی تجویز کے جواب پر ہے۔

دو مصری سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ وفد کی دو دن کے اندر واپسی کی توقع تھی۔

Comments

Comments are closed.