انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے پیر کو 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے تین ماہ کے لیے 38 فیصد اضافے سے 4.45 ارب روپے کے منافع کا اعلان کردیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 3.22 ارب روپے تھا ۔
کم آمدنی کے باوجود کمپنی کے منافع میں اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں دستیاب مالیاتی بیان کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 56.61 روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 40.92 روپے تھی ۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 34 روپے فی حصص یعنی 340 فیصد کے عبوری کیش ڈیوڈنڈ کا بھی اعلان کیا ۔ یہ 37.7 روپے فی حصص یعنی 377 فیصد کے عبوری نقد منافع کے علاوہ ہے جو پہلے ہی ادا ہو چکا ہے۔
تیسری سہ ماہی میں آٹو اسمبلر نے 2 فیصد کی کمی سے 47.32 ارب روپے کی آمدن پوسٹ کی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 48.2 ارب روپے تھی۔
تاہم کم آمدن کے باوجود کمپنی تیسری سہ ماہی میں 14.7 فیصد اضافے سے 6.96 ارب روپے کا مجموعی منافع حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔
کمپنی کے انتظامی اور آپریٹنگ اخراجات بڑھ کر 3.03 ارب روپے تک پہنچ گئے جو پچھلے سال 1.1 ارب روپے تھے۔
کمپنی کی دیگر آمدنی میں 35 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو 3.04 ارب روپے سے بڑھ کر 4.1 ارب روپے رہی۔
انڈس موٹر کی مالیاتی لاگت کم ہوکر 29 ملین روپے ہوگئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 40.8 ملین روپے تھی ۔
نتیجتاً کمپنی کا قبل از ٹیکس منافع 58 فیصد اضافے سے 7.6 ارب روپے رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.8 ارب روپے تھا۔
کمپنی نے 1.6 ارب روپے کے مقابلے میں 3.16 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔
Comments
Comments are closed.