وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم پاکستان مقرر کردیا گیا ۔
یہ اعلان وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اس وقت وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
اس سے قبل وہ مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتوں میں وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں ۔
بعد ازاں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری فوری طور پر ہوگی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فوری طورپر اور اگلے احکامات تک نائب وزیر اعظم نامزد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی 2012 میں ملک کے نائب وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
Comments
Comments are closed.