پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوار کو اعلان کیا کہ جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی قومی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن کو قومی ٹیم کا وائٹ بال کوچ مقرر کیا جا رہا ہے جبکہ جیسن گلیسپی کو ٹیم کے ریڈ بال کوچ کا کردار دیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سابق کرکٹر اظہر محمود دونوں فارمیٹس کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

پی سی بی کے سربراہ کے مطابق کوچز کی تقرری دو سال کے لیے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ان کا تجربہ ہمارے کھلاڑیوں کی مدد کرے گا۔

اس سے قبل، مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پوٹک کو نومبر 2023 میں پی سی بی نے عہدے دئیے تھے۔

اس سال جنوری میں تینوں نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پی سی بی نے ایک الگ بیان میں کہا کہ کرسٹن انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی اسائنمنٹ مکمل کرنے کے فوراً بعد ٹیم کا چارج سنبھالیں گے۔

Comments

Comments are closed.