یمن کے حوثی جنگجوؤں نے ہفتے کے روز کہا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں اینڈرو میڈا اسٹار آئل ٹینکر کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا ہے۔ یمنی جنگجو اسرائیل کیخلاف جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت کے اظہار میں علاقے میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ حوثیوں نے یمن سے بحیرہ احمر میں تین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے جس سے اینڈرو میڈا اسٹار کو معمولی نقصان پہنچا۔

برطانوی میری ٹائم سیکورٹی فرم ایمبرے نے کہا کہ جہاز کے مالک نے جہاز کو نقصان پہنچانے کی اطلاع دی۔

یو ایس سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کہا کہ ایک میزائل دوسرے جہاز ایم وی مائیشا کے آس پاس گرا لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حوثی ترجمان یحییٰ ساریہ نے کہا کہ پاناما کا جھنڈا لگا ہوا اینڈرو میڈا اسٹار برطانوی ملکیتی جہاز ہے تاہم ایل ایس ای جی ڈیٹا اور ایمبرے کے مطابق شپنگ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ اسے حال ہی میں فروخت کیا گیا تھا۔

اس کا موجودہ شمالی افریقی ملک سیشیلز کا بانشند ہے۔ یہ ٹینکر روس سے منسلک تجارت میں مصروف ہے۔ امبری نے بتایا کہ یہ روس کے پرائموسک سے ہندوستان کے وادینار کی طرف جا رہا تھا۔

حوثیوں نے نومبر سے بحیرہ احمر، آبنائے باب المندب اور خلیج عدن میں بحری جہازوں پر میزائل حملے شروع کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے گارگوشپنگ اب جنوبی افریقہ کے اطراف سے زیادہ مہنگے سفر کے ذریعے ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ غزہ جنگ کے سبب مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کے خدشات بھی منڈلا رہے ہیں۔ اینڈرومیڈا سٹار پر حملہ حوثیوں کی مہم میں ایک مختصر وقفے کے بعد ہوا ہے جس میں اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ سے تعلقات رکھنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

جہاز رانی کی حفاظت کیلئے امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس آئزن ہاور تجارتی جہاز رانی کی حفاظت کے لیے امریکی قیادت والے اتحاد کی مدد کے بعد جمعہ کو نہر سویز کے راستے بحیرہ احمر سے روانہ ہوا۔

حوثیوں نے جمعے کو کہا کہ انھوں نے یمن کے صعدہ صوبے کی فضائی حدود میں ایک امریکی ڈرون ایم کیو 9 مار گرایا۔

Comments

200 حروف