سونے کے نرخ میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا ۔ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2,337 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 514 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر برقرار رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 252,200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ۔

Comments

Comments are closed.