جے ایس بینک لمیٹڈ (جے ایس بی ایل) نے 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے تین ماہ میں 4.2 ارب روپے کا زبردست مجموعی منافع کا اعلان کیا ہے جو کلینڈر ائر 23 کے پہلے تین ماہ میں 883.27 ملین روپے کے بعد از ٹیکس منافع سے تقریباً 376 فیصد زیادہ ہے۔
جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق سال 2024 کے پہلے 3 ماہ کے دوران بینک کی فی حصص آمدنی 1.66 روپے رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 0.68 روپے تھی ۔
سودی و غیرسودی آمدنی میں اضافہ منافع میں اضافے کی وجہ قرار دی جارہی ہے۔
جے ایس بینک کا مارک اپ/ریٹرن 166 فیصد کے نمایاں اضافے سے 56.01 ارب روپے ہوگیا۔
نتیجتاً خالص مارک اپ 17.11 ارب روپے تک پہنچ گیا جو 236 فیصد کے نمایاں اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔
سال 2024 کے پہلے 3 ماہ کے دوران بینک کی فیس اور کمیشن آمدنی 2.08 ارب روپے رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں کمائے گئے 1.14 ارب روپے کے مقابلے میں 82 فیصد زیادہ ہے۔
اس دوران غیر سودی آمدنی 97 فیصد اضافے سے 4.89 ارب ہوگئی۔
جنوری تا مارچ بینک کے آپریٹنگ اخراجات 121 فیصد بڑھ کر 11.45 ارب روپے ریکارڈ کئے گئے ۔
فرم نے ورکرز ویلفیئر فنڈز کے اخراجات میں غیر معمولی اضافے کی اطلاع دی جس میں اس مدت کے دوران 530 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
نتیجتاً بینک کا قبل از ٹیکس منافع 495 فیصد کے نمایاں اضافے سے 9.34 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ۔
سال 2024 کے پہلے 3 ماہ کے دوران بینک نے689.87 ملین روپے کے مقابلے میں 5.13 ارب روپے ٹیکس ادا کئے ہیں۔
Comments
Comments are closed.