سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعہ کو بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونا 2 ہزار 143 روپے کے اضافےسے 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے کا ہوگیا ۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر برقرار رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 252,200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ۔
Comments
Comments are closed.