عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے کمی دیکھی جارہی تھی تاہم رواں ہفتے قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کی جانب سے اقتصادی ترقی پرامید ظاہر کی گئی ہے جب کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کی وجہ سے سپلائی کے خدشات برقرار ہیں۔

برینٹ کروڈ کے سودے 47 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 89.48 ڈالر فی بیرل اور یوایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 44 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 84.01 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔

ایک ہفتے کے دوران برینٹ کروڈ 2.4 فیصد جب کہ ڈبلیو ٹی آئی 0.9 فیصد بڑھ گیا ۔

ٹریژری سکریٹری جینیٹ ییلن نے رائٹرز کو بتایا کہ پہلی سہ ماہی کیلئے امریکی جی ڈی پی کی نمو پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے اور حیران کن عوامل کی وجہ سے افراط زر میں کمی کا امکان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقتصادی نمو ممکنہ طور پر توقع سے کم سہ ماہی اعداد و شمار کی تجویز سے زیادہ مضبوط ہے۔

Comments

Comments are closed.