پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  • پیٹرول کی قیمت میں 4.88 ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.37 روپے فی لٹر کمی متوقع
شائع April 26, 2024

تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے یکم مئی سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 8.03 روپے فی لٹر تک کمی کی توقع ہے۔

ایک اندازے کے مطابق یکم سے 15 مئی 2024 کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4.88 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.37 روپے فی لٹر کمی کی توقع ہے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 8.03 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں 5.37 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے۔

پیٹرول پر پریمیم کی شرح 9.60 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے لیے 6.50 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔ حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 60 روپے فی لٹر پیٹرولیم لیوی (پی ایل) وصول کر رہی ہے لیکن جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو صفر پر رکھا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 30 اپریل 2024 کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے فنانس ڈویژن کو اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔ پیٹرول کی متوقع قیمت 293.94 روپے فی لٹر کے بجائے 289.06 روپے ہوگی، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290.38 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 283.01 روپے ہونے کی توقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 193.08 روپے سے کم ہو کر 185.05 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے اور ایل ڈی او کی قیمت 174.34 روپے سے کم ہو کر 168.97 روپے فی لٹر ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کی 15 اپریل کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.