جمعرات کو ایک بیان میں کہا گیا کہ سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے کراچی کے دو دریا میں واقع سجاد ریسٹورنٹ کو ٹیکس چوری اور ضوابط کی عدم تعمیل پر سیل کر دیا ہے۔

بورڈ کے مطابق یہ کارروائی سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2011 کی دفعات کی مسلسل خلاف ورزی پر کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام شعبوں میں ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ایس آر بی نے دعوت نامی ایونٹ منیجمنٹ کمپنی کو بھی سیل کردیا ہے۔ کمپنی کا دفتر ڈفینس فیز 6 خیابان بخاری میں واقع ہے۔

بیان کے مطابق دونوں اداروں(سجاد ریسٹورنٹ اور دعوت) کی سیلز ڈکلیئرڈ نہیں تھی، جس کے نتیجے میں سندھ سیلز ٹیکس سے چوری کے علاوہ وہ مقررہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں بھی ناکام رہے۔

بیان میں مزید کہاگیا کہ دونوں ادارے ایس آر بی کی طرف سے بھیجے گئے متعدد نوٹسز کے باوجود عملدرآمد میں ناکام رہے۔

ایس آربی نے کہا کہ سجاد ریسٹورنٹ مقررہ قواعد کے مطابق اپنے پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) کو ایس آر بی کے پی او ایس کے ساتھ مربوط کرنے میں بھی ناکام رہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایس آر بی کی طرف سے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ سندھ میں کوئی بھی خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے ٹیکس چوری اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت پبلک عوامی محصولات کا نقصان نہ ہو۔

Comments

200 حروف