تھل لمیٹڈ نے حبیب بینک لمیٹڈ ( ایچ بی ایل) کی جانب سے پیش کش کردہ حصص کا ایک حصہ حاصل کرنے کے لیے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ (ایس ای سی ایم سی) کے پاکستانی شیئر ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹ سن سے سامان تیار کرنے والی کمپنی تھل لمیٹٹڈ نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیشرفت کا اشتراک کیا۔
جاری نوٹس میں کہا گیا ہے ہمیں اس سے متعلق علم حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کے خطوط جو 16 جنوری اور 16 فروری کو ملے اور شیئر ہولڈرز کی گفتگو سے ہوا کہ حبکو ایس ای سی ایم سی کے تقریبا 9.5 فیصد حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے جو ایس ای سی ایم سی کی ممبر آرگنائزیشن ایچ بی ایل کے پاس ہے۔
تھل نے بتایا کہ حبکو اور ایچ بی ایل کے درمیان 17 اگست 2015 کو کئے جانے والے شیئر ہولڈرز معاہدے کے تحت انہوں نے ایس ای سی ایم سی کے پاکستانی شیئر ہولڈرز سے ایچ بی ایل کے پیشکش کردہ شیئرز حاصل کرنے کیلئے بات چیت شروع کررکھی ہے۔ تاکہ یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ ایس ای سی ایم سی میں حصص رکھنا ایس ای سی ایم سی کے کسی بھی نجی شیئر ہولڈر سے کسی طور بھی کم نہ ہو۔
نوٹس کے مطابق مجوزہ حصول متعلقہ معاہدوں پر عمل درآمد، کارپوریٹ/ریگولیٹری منظوریوں اور قرض دہندگان کی رضامندی پر منحصر ہے۔
اس سال کے شروع بھی میں حبکو نے ایچ بی ایل ایس ای سی ایم سی میں ایچ بی ایل کے پاس اضافی 9.5 فیصد حصص حاصل کرنے کا ایک حتمی معاہدہ کیا تھا۔
نئے شیئرز کے حصول سے حب پاور کمپنی کے مجموعی شیئرز 17.5 فیصد ہوجائیں گے اور یہ ایس ای سی ایم سی دوسرا بڑا شیئر ہولڈر بن جائے گا۔
عارف حبیب لمیٹڈ ( اے ایچ ایل) کے ایک تجزیہ کار محمد عماد نے کہا کہ اس لین دین سے حب پاور کمپنی کے منافع پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے سالانہ منافع میں 750 ملین روپے کا اضافہ ہوگا۔
ایس ای سی ایم سی پاکستان کا سب سے بڑا کوئلہ پیدا کرنے والا ادارہ ہے جو پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکر کے بلاک II میں 7.6 ملین ٹن کی سالانہ کان کنی صلاحیت کے ساتھ ملک کی پہلی اوپن پٹ لگنائٹ کان چلا رہا ہے۔یہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والوں کو لگنائٹ کوالٹی کا کوئلہ فراہم کرتا ہے۔
Comments
Comments are closed.