پاکستانی کمپنی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ (اینگرو) نے کلینڈر ایئر 2024 کی مارچ میں ختم ہونے والی پہلی سہہ ماہی میں 10.38 ارب روپے کا بعد از ٹیکس مجموعی منافع حاصل کیا ہے جو کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں ریکارڈ کیے گئے 8.8ارب روپے سے 18 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار اسٹاک ایکسچینج میں پوسٹ کیے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج سے ظاہر ہوئے۔
یہ منافع کیلنڈر ایئر 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 10.66 روپے فی حصص آمدنی(ای پی ایس) میں ظاہرہوتا ہے۔ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران فی حصص آمدنی 8 اعشاریہ 18 روپے رہی۔
اینگرو بورڈ نے جمعرات 25 اپریل کو اپنے اجلاس میں فی حصص پر 11 روپے عبوری کیش ڈیوڈنڈ کا بھی اعلان کیا۔
مجموعی بنیادوں پر اینگرو کارپوریشن کی آمدنی رواں کلینڈر ایئر کی پہلی سہہ ماہی میں 49 فیصد بڑھکر 104.3 بلین روپے ہو گئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 72.1 بلین روپے تھی۔
اس کے نتیجے میں اینگرو کا مجموعی منافع 17.99 بلین روپے کے مقابلے میں 53 فیصد سے بڑھ کر 27.59 بلین روپے ہو گیا۔
اینگرو کی دیگر آمدنی میں سالانہ 10 فیصد کمی واقع ہوئی جو کہ رواں کلینڈر ایئر کی پہلی سہہ ماہی میں 3.48 بلین روپے ریکارڈ ہوئی جبکہ یہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3.87 بلین روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
رواں کلینڈر ایئر کے ابتدائی3 ماہ کے دورن کمپنی کی مالیاتی لاگت4.04 بلین روپے آئی۔ کمپنی نے 2024 کے پہلے تین مہینوں میں بھی 631.04 ملین روپے کا فائدہ اٹھایا۔
اس سے واضح ہوتا ہے کہ کلینڈر ایئر 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کمپنی نے 19.33 بلین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو 76 فیصد اضافہ ہے کمپنی نے اس مدت کے دوران گزشتہ سال 4.88 ارب روپے کے مقابلے میں 8.9 ارب روپے کا ٹیکس اداکیا۔
اس ماہ کے شروع میں اینگرو انرجی لمیٹڈ، ہولڈنگ کمپنی کی ایک مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی نے ای پی کیو ایل، ای پی ٹی ایل اور ایس ای سی ایم سی میں شیئرہولڈنگ کی فرخت کیلئے لبرٹی پاور ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور کنسرٹ میں کام کرنے والی دیگر پارٹیز کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔
Comments
Comments are closed.