اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے ذریعے مارچ میں 182 ملین ڈالر پاکستان بھیجے گئے جو فروری 2024 میں 141 ملین ڈالر کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔

کل رقم میں سے 17 ملین ڈالر اب تک ریپیٹریٹ ہوچکا ہے جبکہ 135 ملین ڈالر کے فنڈز مقامی طور پر استعمال کیے جا چکے ہیں۔ مجموعی ریپیٹریٹ لائبلیٹی 30 ملین ڈالر ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آر ڈی اے اکاؤنٹس کی کل تعداد 679,792 تک پہنچ گئی جو ایک ماہ قبل فروری کے آخر میں 668,701 تھی ۔ ماہانہ بنیاد پر اکاؤنٹس میں 11,091 کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر تک آر ڈی اے کے ذریعے اندرون ملک ترسیل 7.660 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جس میں سے اب تک 1.576 بلین ڈالر ریپیٹریٹ ہوچکے جبکہ 4.802 بلین ڈالر کے فنڈز مقامی طور پر استعمال کیے جا چکے ہیں۔

نتیجتاً مارچ کے آخر تک ٹوٹل ریپیٹریٹ ایبل لائبلیٹی 1.283 بلین ڈالر رہی۔

ٹوٹل لائبلیٹیز میں سے 840 ملین ڈالر کی رقم نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے پاس ہے جس میں 312 ملین ڈالر روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اور 528 ملین ڈالر اسلامک نیا پاکستان سرٹیفیکٹس کے پاس ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار سے واضح ہوتا ہے کہ 381 ملین ڈالر کی رقم اکاؤنٹس میں موجود ہے۔

دریں اثنا روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ میں ماہانہ کمی ہوئی اور یہ معمولی 31 ملین ڈالر پر رہی۔

Comments

Comments are closed.