عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔

جمعرات کو عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2,322 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7ہزار905 روپے پرجاپہنچا ۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر برقرار رہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 252,200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور مرکزی بینکوں کے سونے کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Comments

Comments are closed.