عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
برینٹ کروڈ 18 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 88.20 ڈالر فی بیرل ہو گیا جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 13 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 82.94 ڈالر فی بیرل پر طے پائے ۔
مشرق وسطیٰ کے اہم پیداواری خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعے کے خدشات کے ساتھ معاشی سست روی کے آثار نمایاں ہیں جس کی وجہ سے دنیا کے سب سے بڑے تیل استعمال کرنے والے ملک امریکا میں ایندھن کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) کے اعدادوشمار سے پتا چلتا ہے کہ پٹرول کے ذخیرے میں پیش گوئی سے کم کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈسٹلیٹ کے ذخیرے میں کمی کی توقعات کے خلاف اضافہ ہوا ہے، جو طلب میں کمی کے آثار کو ظاہر کرتا ہے ۔
ایندھن کی گرتی ہوئی طلب اپریل میں امریکی کاروباری سرگرمیوں میں سست روی کا اشارہ ہے ۔ توقع سے زیادہ افراط زر اور روزگار کے اعداد و شمار کا مطلب ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کا امکان نہیں ہے ۔
Comments
Comments are closed.