کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شام 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آج نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قائد آباد، ملیر، گلستان جوہر، گلشن معمار اور سعدی ٹاؤن میں محسوس کیے گئے جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآنی آیات کی تلاوت شروع کردی۔

تاہم حکام کے مطابق زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Comments

Comments are closed.