پاکستان کی بزنس کمیونیٹی کی سرکردہ شخصیت عارف حبیب نے بدھ کے روز تجویز پیش کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھارت سمیت تمام پڑوسیوں سے ہاتھ ملا لینا چاہیے۔ انہوں بہتر تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنی سیاسی حریف عمران خان جو کہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں سے بھی مفاہمت کرلینی چاہیئے۔
ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کی تاجر برادری سے ملاقات کے موقع پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عارف حبیب نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گزشتہ سال آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر سے مصافحہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس کی سطح کے قریب ہے اور اب یہ 72,000 پوائنٹس پر ہے، جو 70 فیصد بڑھ رہا ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 13 ارب ڈالر کا اضافہ کررہا ہے۔ عارف حبیب کا کہنا تھا کہ آپ نے پیپلز پارٹی (اتحاد بنانے کے لیے) سے بھی ہاتھ ملایا ہے اور اس کے اچھے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں چاہوں گا کہ آپ مزید 2 مصافحے کریں، ایک اپنے پڑوسیوں کے ساتھ جو آپ کررہے ہیں تاہم اس میں بھارت کو بھی شامل کرلیں اور دوسرا اڈیالہ جیل کے ایک“باسی“ سے کریں اور حالات کو بہتر بنائیں، اگر یہ بنیادی چیزیں ہو جائیں تو ہم بہتری لے آئیں گے۔
عارف حبیب کا یہ تبصرہ پیرس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے سربراہی اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ گزشتہ سال وزیر اعظم شہباز کی ملاقات کے حوالے سے تھا۔ بہت سے لوگ اسے 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے محرک کے طور پر دیکھتے ہیں، جو پچھلے بیل آؤٹ پروگرام، جو کہ مہینوں سے رکا ہوا تھا، میں اپگریڈیشن تھی۔
ایرانی صدر کے حالیہ دورے کے پس منظر میں حبیب عارف نے بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا مشورہ بھی دیا، جس کے ساتھ تجارت کئی انتہائی اہم اور حل طلب مسائل پر تعطل کا شکار ہے۔
عارف حبیب نے پاکستان کی معیشت کے تین مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستان کی معیشت میں بہت سے چیلنجز تھے تاہم اب وہ گزرچکے ہیں۔
عارف حبیب نے کہا کہ اب ہمیں معاشی نمو اور آمدنی پر مثبت اثرات کرنے والے عوامل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔افراط زر میں کمی آئی ہے اور اپریل کے اعداد و شمار 17.5 فیصد ہو سکتا ہے۔ اس سے مالی سال 24 کے لیے اوسط مہنگائی کم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم جتنی جلدی شرح سود میں کمی کریں گے، اتنا ہی بہتر ہے۔
”توانائی کی اونچی قیمتیں اور ٹیکس بھی کاروبار میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور لاگت میں اضافہ کر رہے ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی کے نتیجے میں حکومت کو بڑے پیمانے پر بچت ہوگی۔ یہ بچت، مرکزی بینک کے زیادہ منافع کے ساتھ، ٹیکس کی شرح بالخصوص سپر ٹیکس میں کٹوتی کے ذریعے فائدہ کے طور پر منتقل کی جا سکتی ہے۔
”اس سے بہتر جذبات پیدا ہوں گے، اور حکومت کو اس سرگرمی سے فائدہ ہوگا۔“
عارف حبیب نے یہ بھی کہا کہ تاجر برادری حکومت کی طرف سے نجکاری کی تمام پیشکشوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔
وزیر اعظم اور تاجر برادری کے درمیان یہ ملاقات موقع پر ہوئی وقت ہوئی جب وزیر اعظم شہباز شریف نجکاری پروگرام اور آگے بڑھنے کے راستے جیسے موضوعات پر کراچی کی تاجر برادری کے ساتھ مصروف ہوئے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم کراچی کے ایک روزہ دورے پر تھے، اور اس سے قبل سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کیلئے ہر وقت دستیاب رہیں گے۔
Comments
Comments are closed.