سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا11 ڈالر کے اضافے سے 2,320 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 1100روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7ہزار476 روپے پرجاپہنچا ۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی نمایاں دیکھی گئی تھی ۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر برقراررہی ۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو پاکستان میں فی تولہ سونا 252,200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور مرکزی بینکوں کے سونے کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Comments

Comments are closed.