رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران فوجی سیمنٹ کا بعد از ٹیکس منافع 6 فیصد کی کمی سے 1.77 ارب روپے رہا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 1.89 ارب روپے ہوا تھا۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز(بی او ڈی) نے منگل کو31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے مالی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق کمپنی کی فی شیئر آمدنی (ای پی ایس) کم ہو کر 0.72 روپے رہ گئی جوکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 0.77 روپے تھی ۔

فوجی سیمنٹ کی خالص آمدنی 4 فیصد بڑھ کر 19.05 ارب روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فروخت کی لاگت 6 فیصد بڑھ کر13.7 ارب روپے ہو گئی جو پچھلے سال 12.9 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

نتیجتاً مجموعی منافع 5.36 ارب روپے کے مقابلے میں 5.35 ارب روپے رہا، تاہم کمپنی کے منافع کم ہو کر 28 فیصد ہو گیا جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 29 فیصد تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران صنعتی ترسیل 3 فیصد اضافے سے 34.50 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 33.60 ملین ٹن تھی ۔

مقامی فروخت میں 4 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ برآمدی فروخت میں 68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

دریں اثنا مالی سال 24 کے پہلے نو ماہ کے دوران فوجی سیمنٹ کی ترسیل1 فیصد بڑھ کر 3.79 ملین ٹن رہی۔

سہ ماہی بنیادوں پر کمپنی کی مالیاتی لاگت 1.44 ارب روپے سے بڑھ کر 1.57 ارب روپے تک پہنچ گئی جو کہ 9 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ہے۔

نتیجتاً قبل از ٹیکس منافع 2 فیصد کی کمی سے 2.65 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ۔

تاہم کم پی بی ٹی کے باوجود فوجی سیمنٹ نے 877 ملین روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.