خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو اضافہ دیکھا گیاجس کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی خدشات کے خطرے کا جائزہ ہے ۔

برینٹ کروڈ آئل فیوچر 18 سینٹ بڑھ کر 87.18 ڈالر فی بیرل رہےاور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر بھی 16 سینٹ بڑھ کر 82.06 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

یاد رہے کہ پچھلے سیشن میں دونوں بینچ مارکس میں 29 سینٹس کی کمی ہوئی تھی۔

دہلی میں قائم ریسرچ فرم ایس ایس ویلتھ اسٹریٹ کی بانی سوگندھا سچدیوا نے کہا کہ جیو پولیٹیکل رسک پریمیم کو ختم کرنے سے حال ہی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے کیونکہ سپلائی میں کوئی رکاوٹ نہیں دیکھی گئی تھی ۔

تاہم ابھرتا ہوا جغرافیائی سیاسی منظرنامہ خام تیل کی قیمتوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Comments

200 حروف