عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 72 ڈالر کی نمایاں کمی سے 2309 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بڑی کمی کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 7800 روپے کی نمایاں کمی سے 2لاکھ 40 ہزار900روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 6687 روپے کی کمی سے 2لاکھ 6ہزار 533 روپے کاہوگیا۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 2780 روپے ہوگئی۔

صرف دو دن میں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11,300 روپے جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں 100ڈالر کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

قبل ازیں پاکستان میں فی تولہ سونا 252,200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور مرکزی بینکوں کے سونے کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Comments

Comments are closed.