ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے منگل کو لاہور پہنچنے پر پاکستانی عوام کے ساتھ خصوصی تعلق کو اجاگر کیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی منگل کی صبح لاہور پہنچے . وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا ،اس موقع پر دیگر صوبائی وزراء بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

صدرابراہیم رئیسی نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں ایک پل کے طور پر علامہ اقبال کی شاعری کے اہم کردار پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں جو مستقبل میں بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

ایرانی صدر نے پاکستانی عوام کے ساتھ خصوصی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں اجنبی کی طرح محسوس نہیں کرتے۔

قبل ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.