شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئر حاصل کرنے کی اپنی پیشکش واپس لے لی، یہ بات پیشکش کے منیجر نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس میں بتائی۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے نوٹس میں کہا کہ کے الیکٹرک کے حصص کے لیے فرم کی پیشکش کرنے کی آخری تاریخ 20 اپریل کو ختم ہو گئی تھی اور شنگھائی الیکٹرک نے اپنی بولی واپس لے لی ہے۔

کے الیکٹرک پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لیے واحد بجلی پیدا کرنے والا، ٹرانسمیٹر، اور ڈسٹری بیوٹر ہے، اور پاکستان میں واحد لسٹڈ بجلی کا فراہم کنندہ ہے۔ 2005 میں اس کی نجکاری کی گئی تھی۔

شنگھائی الیکٹرک پانچ سال سے زائد عرصے سے کے الیکٹرک کے حصص کے حصول کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

ملک کے پاور سیکٹر میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کے نتیجے میں ریگولیٹری منظوریوں اور لیکویڈیٹی کی رکاوٹوں کی وجہ سے یہ معاہدہ بار بار تاخیر کا شکار رہا ہے۔ حکومت پاکستان کے الیکٹرک میں 24.4 فیصد حصص کی مالک ہے۔

گزشتہ سال جون میں، شنگھائی الیکٹرک نے اس معاہدے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جس کی مالیت 2016 میں تقریباً 1.77 بلین ڈالر تھی لیکن اس میں تبدیلی کا امکان تھا۔

Comments

200 حروف