جولائی تا مارچ : براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 10 فیصد کمی
رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1.1 ارب ڈالر رہی جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 1.216 ارب ڈالر رہی تھی ۔ اس طرح براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 118 ملین ڈالر کی کمی دیکھی گئی ۔
مارچ 2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 258 ملین ڈالر رہی جو مارچ 2023 میں 170 ملین ڈالر ریکارڈکی گئی تھی
مارچ 2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری جون 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری 4.4 ملین ڈالر کے اخراج کے مقابلے میں 65 ملین ڈالر رہی۔
زیرجائزہ مدت کے دوران ملک کی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 525 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ رواں مالی سال جولائی تا مارچ 1.264 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 202 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر،
Comments
Comments are closed.