مارچ : رئیل ایفیکٹو ایکسچینج ریٹ 104.07 پر پہنچ گیا
** پاکستان میں مارچ 2024 کے دوران رئیل ایفیکٹو ایکسچینج ریٹ ( REER ) 104.07 پرپہنچ گیا جب کہ فروری میں یہ 102.1 پر تھا۔**
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس سے قبل REER کی بلند سطح اپریل 2021 میں 104.2 پرتھی۔
اگر یہ شرح 100 سے کم ہو تو ملک کی برآمدات کو مسابقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ درآمدات کی لاگت بڑھ جاتی ہے ، تاہم جب REER سو سے اوپر کی جانب جاتا ہے تو صورتحال یکساں بدل جاتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024 کے دوران REER میں ماہانہ بنیاد پر 1.94 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
مارچ 2023 کے مقابلے میں REER کی قدر 21.57 فیصد بڑھ گئی ، یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں یہ 85.6 پر تھا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 100 کے REER کو کرنسی کی توازن کی قدر کے طور پر غلط تشریح نہیں کرنا چاہیے۔
مرکزی بینک نے اس موضوع پر ایک وضاحتی نوٹ میں کہا کہ REER کا 100 سے دور ہونا 2010 میں اس کی اوسط قدر سے متعلق تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا توازن کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دریں اثنا نومنل ایفیکٹوایکسچینج ریٹ انڈیکس مارچ میں 0.18 فیصد بڑھ کر 38.86 پر پہنچ گیا جو فروری 2024 میں 38.79 تھا۔
سالانہ بنیادوں پرنومنل ایفیکٹوایکسچینج ریٹ انڈیکس مارچ 2023 37.57 کی قدر سے 3.43 فیصد بڑھ گیا۔
Comments
Comments are closed.