خیبر پختونخوا (کے پی) میں سیکورٹی فورسز نے پیر کو دو مختلف کارروائیوں میں11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی اطلاعات کے جواب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید فائرنگ کےتبادلہ میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔
شمالی وزیرستان میں ایک اور مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔
ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں کوسراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments
Comments are closed.