پی پی ایل : تیل اور گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے کنووں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
پیر کو ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنی نے اکتوبر 2023 اور مارچ 2024 کے درمیان ریکارڈ کی گئی اپنی پیداوار میں اضافے کی تفصیلات اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیں۔
اسٹاک مارکیٹ کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق کمپنی نے کہا کہ وہ گھریلو ہائیڈرو کاربن کی پیداوار کو بڑھا کرملک کیلئے توانائی کے مستقبل کومحفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
کمپنی نے کہا کہ اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک تقریباً 17 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 530 بیرل تیل/کنڈنسیٹ کی یومیہ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق کمپنی پوٹھوار کے علاقے ادھی ساؤتھ X-1 اور ادھی ساؤتھ-5 میں مصنوعی لفٹ سسٹم کو کامیابی کے ساتھ نصب کرکے 450 بیرل یومیہ آئل کنڈینسیٹ شامل کرنے میں کامیاب رہی ۔
کمپنی نے سندھ میں واقع ہالا بلاک میں فضل X-1 میں “5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار کا اضافہ کیا ہے ۔
اس دوران کمپنی جی جی ایم نیٹ ورک، ویل ہیڈ سطح کی فٹنگز اور کیمیائی روک تھام کی حکمت عملی سے بلوچستان میں واقع سوئی گیس فیلڈ سے 7 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہی ۔
آخر کار کمپنی کی ہائیڈرو کاربن کی پیداوار میں 5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 80 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کا اضافہ ہوا ہے جس میں سندھ میں واقع کنویں شاہ پور چاکر نارتھ X-1 کو کمیشن کرنے کے بعد گمبٹ ساؤتھ پروسیسنگ سہولیات میں اعلیٰ اور کم معیار کی گیس کی بہترین آمیزش کی گئی ہے۔
پی پی ایل نے کہا مقامی ہائیڈرو کاربن کی پیداوار توانائی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے اور ملک کے لیے اہم زرمبادلہ بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔
Comments
Comments are closed.