اینگرو پولیمرز اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (ای پی سی ایل) کو 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 901.24 ملین روپے کا نقصان ہوا ۔
واضح رہے کہ اینگرو پولیمرز اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (ای پی سی ایل) اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔
ای پی سی ایل کو پچھلے سال کی اسی مدت میں مجموعی طور پر 1.18 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعہ کو ایک اجلاس کے دوران 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے مالی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ادارے کا مجموعی منافع سہ ماہی میں 1.06 ارب روپے رہا جو 3.6 ارب روپے کے مقابلے میں 70 فیصد سے زائد کمی ہے۔
کمپنی کا خالص ریونیو تقریباً 8 فیصد کم ہوکر16.57 ارب روپے ہو گیا جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں 17.98 ارب روپے تھا، تاہم فروخت کی لاگت 15.5 ارب روپے تک بڑھ گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 14.4 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دریں اثنا مالیاتی لاگت میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 1.18 ارب روپے سے بڑھ کر 1.67 ارب روپے تک جا پہنچی ۔
شرح سود میں اضافے کے باعث مالیاتی لاگت میں اضافہ دیکھا گیا ۔
نتیجتاً کمپنی کو قبل از ٹیکس 1.27 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔
کمپنی کا فی حصص خسارہ ( ایل پی ایس ) 1.21 روپے رہا۔
Comments
Comments are closed.