ماری ڈی اینڈ پی ایل میں تیل کی پہلی دریافت
ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماری ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز سندھ میں واقع شوال ون میں تیل دریافت کرلیا ہے۔
“یہ ماری ڈی اینڈ پی ایل میں تیل کی پہلی دریافت ہے، جہاں 1967 سے گیس کی پیداوارہورہی ہے۔
واضح رہے کہ ماری جو کہ 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ شیئر کے ساتھ ماری ڈی اینڈ پی ایل کا آپریٹر ہے، نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو پیر کو ایک نوٹس میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔
نوٹس کےمطابق ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے سندھ میں واقع ماری ڈی اینڈ پی ایل میں شوال کے کنویں سے تیل کی دریافت کی ہے۔
کمپنی نے لکھا کہ شوال کے کنواں کی کھدائی 27 جنوری 2024 کو شروع ہوئی تھی اور غازی فارمیشن میں 1,136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے ڈرل کیا گیا۔
ٹیسٹنگ کے دوران، کنویں نے 12فیصد بنیادی تلچھٹ اور پانی کے ساتھ ~ 30 ڈگری API تیل کا 1,040 بیرل خام تیل پیدا کیا
پچھلے ہفتے، ماری نے ماری ڈی اینڈ پی ایل میں واقع ماری غازیج فارمیشن میں ایک اور کنویں کو کامیابی کے ساتھ ڈرل اور ٹیسٹ کیا تھا۔
ماری گیس فیلڈ، ڈہرکی، سندھ میں ملک کے سب سے بڑے گیس کے ذخائر کوآپریٹ کرنے کے ساتے پاکستان میں قدرتی گیس پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ ہے۔
کمپنی ایک مربوط تیل اور گیس کی تلاش اور پیداواری کمپنی ہے اور تقریباً 70 فیصد تلاش کی کامیابی کی شرح، جو کہ تقریباً 33 فیصد قومی اور 14فیصد بین الاقوامی کی صنعتی اوسط سے بہت زیادہ ہے۔
ماری کے صارفین میں کھاد بنانے والی کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں، گیس کی تقسیم کار کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔
Comments
Comments are closed.