عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

تاجروں نے اپنی توجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ساتھ افراط زر کی جانب موڑدی ہے جس کی وجہ سے تیل کی سپلائی میں رکاوٹ نہیں دیکھی جارہی ۔

برینٹ فیوچر 55 سینٹ کم ہوکر 86.74 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مئی کیلئے سودے جو پیرکو ختم ہورہے ہیں 33 سینٹ گر کر 82.81 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔ جون کا معاہدہ 52 سینٹ کم ہوکر 81.70 ڈالرفی بیرل ہوگیا۔

واضح رہے کہ ایرانی شہر اصفہان میں دھماکوں کی اطلاعات کے بعد دونوں بینچ مارکس میں جمعہ کے اوائل میں 3 ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا، جسے ذرائع نے اسرائیلی حملہ قرار دیا تھا، حالانکہ تہران کی جانب سے اس کو رد کرنے کے بعد کہا گیا کہ اس کا جوابی کارروائی کا ارادہ نہیں ہے، جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ رک گیا۔

Comments

Comments are closed.