فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک حملے کے دوران 14 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جب کہ ایک ایمبولینس ڈرائیور اس وقت مارا گیا جب وہ متشدد یہودی آباد کاروں کے ایک الگ حملے میں زخمیوں کو لینے گیا تھا۔

اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی علی الصبح فلسطینی شہر تلکرم کے قریب نور شمس کے علاقے میں ایک چھاپہ مار کارروائی شروع کی اور ہفتہ تک مسلح جنگجوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے ساتھ وہاں گولیوں کی آوازیں سنی گئیں، جب کہ کم از کم تین ڈرون نور شمس کے اوپر منڈلاتے ہوئے دیکھے گئے، یہ علاقہ 1948 کی جنگ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں اور ان کی اولادوں کی رہائش گاہ ہے۔

تلکرم بریگیڈز، جو متعدد فلسطینی دھڑوں کی افواج کو گروپ کرتی ہے، نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے ہفتے کے روز اسرائیلی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔

Comments

Comments are closed.