صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نیتن گوراگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔

پی ٹی وی ورلڈ کی خبر کے مطابق ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں جنرل میتن گوراک کو اعزاز سے نوازا گیا۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی کو مزید فروغ دینے کے لیے جنرل میتن گوراک کو ان کے کردار اور شاندار خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔

اے پی پی کے مطابق اس سے قبل جنرل متین نے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار خواجہ آصف سے ملاقات کی۔

وزیر دفاع نے ترک وفد کا پرتپاک استقبال کیا اوردوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط قرار دیا۔

انہوں نے غزہ میں حالات اور مصائب پر قابو پانے کے لیے ترکیہ کے فعال کردار کا اعتراف کیا۔

معزز مہمان نے علاقائی امن واستحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کی کوششوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

دونوں اطراف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

Comments

Comments are closed.