مارکٹس

اسٹاک ایکسچینج : زبردست تیزی ، انڈیکس 70ہزار 909 پوائنٹس پر بند

  • آٹوموبائل اسمبلرز، کیمیکل، آئل اینڈ گیس کمپنیز، او ایم سی سمیت دیگر سیکٹرز سرگرم دکھائی دیے
شائع April 19, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو زبردست تیزی دیکھی گئی ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار پوائنٹس کے قریب بند ہوا ۔

اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ایران پر اسرائیلی حملے کی اطلاعات کے بعد کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم مارکیٹ جلد ہی بحال ہوگئی ۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 619.79 پوائنٹس یا 0.88 فیصد اضافے سے 70,909.90 پر بند ہوا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کیمیکل، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، اور او ایم سی سمیت دیگر سیکٹرز میں خریداری دیکھنے میں آئی ۔ پی ایس او، پی پی ایل ، او جی ڈی سی اور شیل کے انڈیکس مثبت نظر آئے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کی کمی سے 70,290.12 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم 440.31 ملین سے بڑھ کر 475.83 ملین ہو گیا۔

حصص کی مالیت 24.36 ارب روپے سے کم ہو کر 23.22 ارب روپے پرآگئی۔

مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 200 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 149 میں کمی اور 21 میں استحکام رہا۔

عارف حبیب لمیٹڈ ( اے ایچ ایل ) کی ایک تجزیہ کار ثنا توفیق نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ صرف وضاحت کے فقدان کے درمیان ایران پراسرائیل کے حملے کی رپورٹوں پر ابتدائی منفی ردعمل کے بعد مارکیٹ بحال ہوئی۔

تاہم اگر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ بڑھتا ہے تو معاملات بڑھ جائیں گے۔

Comments

Comments are closed.