اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر اصفہان پر ڈرون حملوں کی اطلاع کے باوجود خام تیل میں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ایک سیشن میں بینچ مارک کنٹریکٹس 3 ڈالر سے زائد بڑھ گیا ۔
بعدازاں برینٹ فیوچر 46 سینٹ، یا 0.5 فیصد کم ہوکر 86.65 ڈالرفی بیرل پر آگیا۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کنٹریکٹ 34 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہو کر 82.39 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
اسکوپ مارکیٹس کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار جوشوا مہونی نے کہا ہے کہ ابتدا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ تھا، تاہم ہم نے دیکھا کہ ایکوٹی اور کروڈ دونوں کی قیمتیں بڑھنے کے بعد نیچے آگئیں ۔
Comments
Comments are closed.