زرمباد لہ ذخائر میں 14.4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 12 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر14.4 ملین ڈالر کے اضافے سے 8,054.7 ملین ڈالر ہوگئے۔
مجموعی زرمبادلہ ذخائر13.37 ارب ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے پاس 5.32 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں ۔
مرکزی بینک کے مطابق اس دوران پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایس بی پی نے پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ کے ایک ارب ڈالر واپس کیے ہیں ۔
Comments
Comments are closed.