صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پولرائزیشن سے ہٹ کر عصرِ حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نئی پارلیمنٹ کے پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کہا کہ قانون سازوں کو ملک کو عصری سیاست کی طرف واپس لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تقریراپوزیشن اراکین اسمبلی کی جانب کے شور شرابا، مہنگامہ آرائی کے درمیان شروع ہوئی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے، دوسری بار صدر منتخب کرنے پر اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کا مشکور ہوں۔

صدر نے کہا کہ یہ ایک نیا صفحہ پلٹنے کا وقت ہے ۔

انہوں نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اتحاد پر زور دیا۔

ان کا خیال تھا کہ عوامی ضروریات پر توجہ دے کر جامع ترقی کے راستے بنائے جا سکتے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

Comments

Comments are closed.