پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 43 پوائںٹس یا0.06فیصد کی کمی سے 70 ہزار 290.12 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

مارکیٹ میں اگرچہ کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے لیے فروخت کے دباﺅ سے کاروبار میں تیزی فوراً مندی میں تبدیل ہوگئی جس کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس 69,783.32 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

تاہم کچھ دیربعد انڈیکس 70ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔

آل شیئرز انڈیکس کا حجم 442.1 ملین سے کم ہو کر 440.31 ملین ہوگیا۔

تاہم حصص کی مالیت16.03 ارب روپے سے بڑھ کر 24.36 ارب ہو گئی۔

مجموعی طورپر 359 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 166 کے بھاؤ میں اضافہ، 174 میں کمی اور 19 میں استحکام رہا۔

یاد رہے کہ بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس 150.34پوائنٹس یا 0.21 فیصد کی کمی سے 70,333.32 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔

Comments

Comments are closed.