میزان بینک کے منافع میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ
**رواں سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران میزان بینک کی مجموعی آمدنی 25.54 ارب روپے رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 15.53 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع سے تقریباً 65 فیصد زیادہ ہے۔ **
جمعرات کواسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق بینک کی فی حصص آمدنی 14.19 روپے رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 8.63 روپے تھی ۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے 7 روپے فی شیئر یعنی 70 فیصد کے حساب سے عبوری نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق نتیجہ مارکیٹ کی توقعات کے مطابق آیا ہے ۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینک کا خالص منافع 65 فیصد کے زبردست اضافے سے67.56 ارب روپے ہوگیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 41.07 ارب روپے تھا۔ منافع کا مارجن56.7 فیصد رہا جو پچھلے سال کی اسی مدت سے50.09 فیصد زائد ہے ۔
فیس اور کمیشن کی آمدنی 5.91 ارب روپے تک پہنچ گئی جو 4.04 ارب روپے کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔
تاہم فرم کی زرمبادلہ آمدنی 477.93 ملین روپے رہی۔
نتیجتاً میزان بینک کی کل آمدنی میں تقریباً 65 فیصد اضافہ ہوا جو 74.52 ارب ہو گئی جبکہ گزشتہ سال 45.26 ارب روپے تھی۔
ورکرز ویلفیئر فنڈ کے اخراجات تقریباً دگنے ہوگئے۔ میزان بینک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ہیڈ کے تحت 1.13 ارب روپے خرچ کئے جبکہ گزشتہ سال 595.8 ملین روپے خرچ کیے گئے تھے۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہ کے دوران بینک نے 122 فیصد اضافے سے 27.84 ارب روپے ٹیکس ادا کیے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 12.5 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کئے گئے تھے ۔
Comments
Comments are closed.