تیل کی طلب کے خدشات اور مشرق وسطیٰ کے تنازع میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ سیشن میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کی کمی کی تھی تاہم مارکیٹ اب بھی طلب کے خدشات اور بڑے پیدواری ریجن مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حوالے سے فکر مند ہے۔
جمعرات کے روز برینٹ فیوچرز کی قیمت 29 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 87.58 ڈالر فی بیرل دیکھنے میں آئی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 82.89 ڈالر فی بیرل فروخت ہوا۔
گزشتہ سیشن میں بینچ مارکس میں 3 فیصد کمی ہوئی تھی جس کی وجہ چینی معشیت میں سستی اور خام تیل کے سب سے بڑے خریدار ملک امریکی ذخائر میں اضافہ بتایا گیا۔
Comments
Comments are closed.