سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،7 دہشتگرد ہلاک
- عبوری افغان حکومت سرحد کے اطراف مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے ،آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 دہشت گردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے ان دہشت گردوں کا سراغ لگایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیر لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ سرحد کے اطراف مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے۔
توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کیخلاف دہشت گردی کےلیے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
Comments
Comments are closed.