محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بدھ کو جاری کردہ پریس ریلیز میں پی ایم ڈی نے کہا کہ ایک لہر بلوچستان کو متاثر کررہی ہے اور اس کے زیر اثر کراچی میں آج (بدھ) سے جمعہ کی صبح تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ جن دیگرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے ان میں جامشورو، دادو، نوشہروفیروز، سانگھڑ، حیدرآباد، مٹیاری، ٹی ایم خان، ٹی الیار، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ شامل ہیں سکھر اور گھوٹکی اضلاع شامل ہیں

دریں اثنا، پی ایم ڈی نے بلوچستان کے متعدد علاقوں کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ بھی دی ہے۔

موسم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش سے 18 سے 20 اپریل تک دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان اور 18 سے 21 اپریل تک خطرناک مقامات کو متاثر کر سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.