اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ (ای ایف ای آر ٹی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے علی راٹھور کو 11 ماہ کے لیے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی ۔
اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق علی راٹھور کا نیا کردار 26 اپریل 2024 سے بقیہ مدت کے لیے نافذ العمل ہو گا جوآئندہ بورڈ انتخابات کی تاریخ یعنی 21 مارچ2025 کو ختم ہوگا۔
موجودہ سی ای او احسن ظفر سید 25 اپریل 2024 تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے جس کے بعد علی راٹھور کمپنی کے نئے سی ای او کے طور پر چارج سنبھالیں گے۔
اس وقت علی راٹھور اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اینگرو فرٹیلائزرز کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق علی راٹھور کو فیلڈ میں 25 سال سے زائد کا تجربہ ہے ،اس دوران انہوں نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی کام کیا ہے ۔
علی کو مالیاتی منصوبہ بندی و تجزیہ، رسک مینجمنٹ اور کنٹرولز، سرمایہ کاروں کے تعلقات، ایم اینڈاے کے ساتھ مالیاتی اور رپورٹنگ کی پیچیدگیوں کا تجربہ ہے۔
علی بی ایچ پی بلیٹن پٹرولیم ڈویژن کے سی ایف او تھے۔
علی نے نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے کیلوگ اسکول آف مینجمنٹ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے، وہ انگلینڈ اور ویلز کے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی سے اکنامکس میں بی بی اے (آنرز) ہیں۔
Comments
Comments are closed.