رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی مجموعی آمدنی 12 فیصد اضافے سے 16.14 ارب روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 14.47 ارب روپے تھی۔
بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق تین ماہ کے لیے فی حصص آمدنی 13.05 روپے رہی۔
بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی 11 روپے فی حصص یعنی 110 فیصد عبوری کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا۔
عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے ایک نوٹ میں کہا کہ یو بی ایل نے منافع کی نئی بلندی 13.1روپے/ حصص پر پہنچائی جو بنیادی طور پر سیکیورٹیز پر زیادہ منافع کے باعث ہوا۔
زیادہ مارک اپ کمانے کے باوجود بینک نے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں 34.95 ارب روپے سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 28.1 ارب روپے تک اپنے خالص مارک اپ/ریٹرن میں کمی دیکھی جو تقریباً 20فیصد کی نمایاں کمی ہے۔
مالی سال 24 کی پہلی سہ ماہی میں بینک کی فیس اور کمیشن آمدن 24 فیصد اضافے سے5.94 ارب روپے تھی جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 4.78 ارب روپے تھی۔
تاہم فرم کی غیرملکی زرمبادلہ آمدنی39 فیصد کی نمایاں کمی سے4.44 ارب روپے سے 2.72 ارب روپے تک گرگئی۔
دوسری طرف بینک نے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں 637.1 ملین روپے کے نقصان کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیکیورٹیز پر 12.83 ارب روپے کے منافع کو برقرار رکھا۔
یوبی ایل کی ڈیوڈنڈ آمدنی تقریباً 1فیصد سالانہ کمی کے ساتھ کافی حد تک مستحکم رہی۔
بینک کی نان مارک اپ آمدنی 130 فیصد کے نمایاں اضافے سے 21.28 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
بینک کے آپریٹنگ اخراجات22 فیصد اضافےسے 19.19 ارب روپے ر ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 15.72 ارب روپے تھے۔
ورکرز ویلفیئر فنڈز کے اخراجات میں 35 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔
یو بی ایل کا قبل ازٹیکس منافع 24 فیصد اضافے سے 31.18 ارب روپے رہاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 25.1 ارب روپے تھا۔
Comments
Comments are closed.