توشہ خانہ گاڑی ریفرنس: نیب نے نواز شریف کو کلین چٹ دیدی
- نیب نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی
قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدھ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو توشہ خانہ گاڑی ریفرنس میں کلین چٹ دے دی۔
نیب نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق رپورٹ آج احتساب عدالت میں جمع کرادی۔
رپورٹ کے مطابق 2008 میں اس وقت کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو گاڑی خریدنے کی پیشکش کی تھی جس پرسابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کی بجائے وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے گاڑی خریدی تھی۔
نیب نے احتساب عدالت سے نواز شریف کو ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کی۔
نیب نے صدر آصف علی زرداری، نوازشریف، گیلانی اور دیگر کے خلاف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفارت خانے کی جانب سے تحفے میں دی گئی بی ایم ڈبلیو 750 Li ماڈل 2004، ٹویوٹا لیکسس جیپ 472 ماڈل 2007 اور بی ایم ڈبلیو سمیت تین گاڑیاں خریدنے کے الزام میں توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا تھا۔ جس میں لیبیا کے سفارت خانے کی طرف سے 760 LI ماڈل 2008 بھی شامل ہے۔
توشہ خانہ ایک سرکاری خزانہ ہے جہاں غیر ملکی معززین یا سربراہان مملکت کی جانب سے دئیے گئے تحائف جمع کیے جاتے ہیں۔
Comments
Comments are closed.