ایران کے نائب وزیر تیل مرتضیٰ شاہ میرزائی نے منگل کے روز ماسکو میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے خطے میں توانائی کی برآمدات کو کسی رکاوٹ کے بغیر یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے ایک ترجمان کے ذریعے یہ بھی کہا کہ استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممالک کو توانائی پیدا کرنے والوں کو نقصان نہ پہنچانے کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

اسرائیل کی طرف سے ایران کے ڈرون اور میزائل حملے کے جواب دینے کے بیان پر ردعمل میں ایران نے اپنے مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام کا جواب دینے کا عہد کیا ہے۔

شاہ میرزئی نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہے ہیں کہ ہمارے خطے میں توانائی کی برآمدات بغیر کسی رکاوٹ کے ہو سکیں۔ ہم توانائی کی مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم توانائی کی منڈی کے استحکام کو یقینی بنائیں گے۔ استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممالک کو توانائی پیدا کرنے والوں کو نقصان نہ پہنچانے کے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے اندر ایک بڑے حصہ دار کے طور پر موجود ہے، جو 3 ملین بیرل یومیہ سے زیادہ خام تیل پیدا کرتا ہے، جو عالمی پیداوار کا تقریباً 3 فیصد ہے۔

Comments

200 حروف