وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اپنے تازہ فیصلے کی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا ۔
منگل کو ایک بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل(ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 4.30 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے یہ بیان پٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے اضافے کے بعد سامنے آیا ہے ۔ پٹرول کی قیمت 4.53 روپے اضافے سے 293.94 روپے فی لٹر ہوگئی ،اسی طرح ایچ ایس ڈی کی قیمت 8.14 روپے فی لٹر بڑھا کر 290.38 روپے کردی گئی ۔
منگل کو وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر اور ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاو اور شرح تبادلہ پر منحصر ہیں۔
مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
امید ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بحران کے خاتمے سے راحت ملے گی۔
Comments
Comments are closed.