سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ان کا دورہ دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی کے امکانات کو نمایاں فائدے دے گا،ہم باہمی اقتصادی خوشحالی و علاقائی سالمیت کے لیے مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

آج نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم پر سرمایہ کاری کے حوالے سے انتہائی سنجیدگی دیکھنے میں آئی ہے جس نے بہت متاثر کیا ہے ،میں کہہ سکتا ہوں کہ سرمایہ کاری کی سطح کو بڑھانے کا ایک بڑا موقع ہے جو پہلے ہی میز پر ہے.

سعودی سفیر نے دورے کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام سے تعمیری گفتگو ہوئی، جلد پاکستان میں سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوگی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کی غیر حقیقی صلاحیت ایک ایسی چیز ہے جس پر مملکت کو پختہ یقین ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم سے جو ہو سکا کریں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق دونوں نے اپنے کثیر جہتی تعاون سے متعلق وسیع موضوعات پر گہرائی سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے سے سعودی ٹیم کو ایس آئی ایف سی کا براہ راست علم ہوا اور انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں سعودی قیادت کی گہری دلچسپی کو سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے شہزادہ فیصل کی قیادت میں ایک وفد پیر کو پاکستان پہنچا۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جسے ولی عہد نے قبول کر لیا۔

Comments

Comments are closed.