اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل)نے اپنی نئی پروڈکشن لائن کے آپریشنل ہونے کے ساتھ ہی اپنی صلاحیت کو1.28ملین ٹن تک بڑھانے کا تعمیراتی اور تنصیب کا کام مکمل کر لیا۔

اس سلسلے میں کمپنی نے منگل کو ایک نوٹس کے ذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوآگاہ کیا۔

اے سی پی ایل نے کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ حب (بلوچستان)میں ہماری مینوفیکچرنگ سائٹ پر سالانہ 1,275,000 ٹن سیمنٹ کی اضافی لائن کے حوالے سے تعمیراتی اور تنصیب کا کام کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

نئی لائن آپریشنل ہے اور 16اپریل 2024 سے پیداوارشروع ہو گئی ہے۔

1981 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں شامل ہونے والی اے سی پی ایل نے یواے ای، جنوبی افریقہ، عراق، سری لنکا اور بہت سے دوسرے ممالک میں کلینکر اور سیمنٹ کی ایک بڑی کوالٹی کو بیگ اور بلک میں برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

کمپنی کے پاس اپنی مقامی مارکیٹ کےعلاوہ دیگربڑی تعداد میں سیمنٹ سپلائی کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

تازہ ترین مالیاتی نتائج کے مطابق مالی سال 2023-2024 کی پہلی ششماہی کے دوران اے پی سی ایل کی خالص فروخت آمدن41فیصد بڑھ کر 14.64ارب روپے تک پہنچ گئی۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی کی آمدن4.3 ارب روپے تھی۔

زیر جائزہ مدت کے دوران فی ٹن پیداواری لاگت میں 195 روپے (2فیصد) کی کمی واقع ہوئی۔

Comments

Comments are closed.