مارکٹس
پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے کا اضافہ
- پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ نئی قیمتیں 16 اپریل سے لاگو ہوں گی.
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لٹر اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
نئی قیمتیں 16 اپریل سے لاگو ہوں گی جو 30 اپریل تک نافذ العمل رہیں گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ جائزے میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لٹر کمی دیکھی گئی تھی ۔
Comments
Comments are closed.